اٹلی میں ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کا اعلان، کن افراد کو لگے گی؟

0

روم: اٹلی میں حکومت نے کرونا ویکسین کی مہم تیز کرتے ہوئے ویکسین کی تیسری خوراک کا پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، وزیر صحت رابرٹ سپرانزا نے اس حوالے سے کچھ تفصیلات بتادی ہیں کہ ویکسین کی تیسری خوراک کن لوگوں کو اور کب سے لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیر صحت رابرٹ سپرانز ا نے اعلان کیا ہے کہ اسی ماہ سے ملک میں مخصوص افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین کی تیسری خوراک کا آغاز ان لوگوں سے کیا جائے گا، جنہیں دائمی امراض یا ٹرانسپلانٹ کے مریض ہیں، اس کے بعد 80 برس سے زائد عمر کے افراد، کئیر ہومز میں رہنے والوں اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو تیسری ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی میڈیسن ایجنسی اور وبائی امراض کے ادارے ای سی ڈی سی نے اس حوالے سے پہلے ہی اپنی رائے دے دی ہے، جس کے بعد ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں ویکسین لگوانے والوں کیلئے ’’گرین پاس‘‘ منظور، کیسے ملے گا؟

خیال رہے کہ اٹلی کی میں اب تک 3 کروڑ 78 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہے، جبکہ 55 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.