اٹلی میں ویکسین کیخلاف مہم چلانے والوں کے گھروں پر چھاپے، متعدد گرفتار

0

روم: اٹلی میں کرونا ویکسین کے خلاف مہم کے دوران ہنگاموں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کیا، اور متعدد کو گرفتار کرلیا ہے، ان کے قبضے سے آن لائن مہم چلانے کیلئے استعمال ہونے والے کمپیوٹر، فون اور ممنوعہ چیزیں بھی برامد کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا ویکسین کے خلا ف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے عناصر کے خلاف پولیس نے ملک گیر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران مختلف شہروں میں چھاپے مارے گئے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے مختلف گھروں پر چھاپوں کے دوران کمپیوٹرز کو چیک کیا، اور 8 سے زائد گرفتاریاں کی گئی ہیں، یہ لوگ مسیجنگ ایپ ٹیلیگرام کے ذریعہ ویکسین کے خلاف مہم چلا رہے تھے اور ہفتہ کو روم میں پرتشدد احتجاج کی تیاری میں تھے، guerrieri نامی یہ گروپ مختلف حکومتی شخصیات کے خلاف آن لائن دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں میلان، روم، وینس، بیر گامو اور ریجو ایمیلیا میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں، ان کے قبضے سے چاقو، آہنی راڈ، بھی برآمد ہوئے ہیں، ادھر بریشیا میں ایک 39 سالہ خاتون کی کرونا سے موت ہوگئی ہے، یہ خاتون ویکسین کے خلاف تھی، اس خاتون کے شوہر اور والدہ بھی کرونا کا شکار ہیں، اس پورے خاندان نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.