کن موبائل فونز میں واٹس ایپ بند ہونے والی ہے، لسٹ آگئی

0

نیویارک: خبردار ہوشیار، مقبول ترین ایپ واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوجائیں تیار، تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد یکم نومبر سے بہت سے موبائل فونز میں واٹس ایپ کام کرنا چھوڑ دے گا، اس حوالے سے واٹس ایپ نے ان موبائل فونز کی کمپنی کے ساتھ ساخت بھی جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے حالیہ مہینوں میں کئی نئے فیچر متعارف کرائے ہیں، جن میں disappearing messages یعنی پیغام ایک مقررہ مدت کے بعد ازخود مٹ جانے کا فیچر بھی شامل ہے، جس سے صارفین کو پیغام ڈی لیٹ کرنے کے جھنجھٹ سے نجات مل گئی ہے، تاہم اب کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ یکم نومبر سے واٹس ایپ پرانے اسمارٹ فونز کے ماڈلز پر دستیاب نہیں ہوگی، بالخصوص ان فونز پر جن کا آپریٹنگ سسٹم آئی فون میں iOS اور اینڈرائڈ فونز میں 4.0.3 سے کم ہے، کمپنی نے ان فونز کی فہرست بھی جاری کردی ہے، جنہیں ایپلی کیشن سے سپورٹ نہیں ملے گی، ان میں فونز کے جو ماڈل شامل ہیں، وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

Apple: iPhone SE, 6S and 6S Plus

Samsung: Galaxy Trend II, Galaxy SII, Samsung Galaxy Trend Lite, Galaxy S3 mini, Galaxy Ace 2, Galaxy Xcover 2, and Galaxy Core

LG: LG Lucid 2, Optimus F7, Optimus F5, Optimus L3 II Dual, Optimus F5, Optimus L5, Optimus L5 II, Optimus L5 Dual, Optimus L3 II, Optimus L7, Optimus L7 II Dual, Optimus L7 II, Optimus F6, Enact , Optimus L4 II Dual, Optimus F3, Optimus L4 II, Optimus L2 II, Optimus Nitro HD and 4X HD, and Optimus F3Q

ZTE: ZTE Grand S Flex, ZTE V956, Grand Memo and Grand X Quad V987

Huawei: Huawei Ascend G740, Ascend D1 Quad XL, Ascend P1 S, Ascend Mate, Ascend D Quad XL, and Ascend D2

Sony: Sony Xperia Neo L, Sony Xperia Miro, and Xperia Arc S

ان کے علاوہ دیگر فونز جن پر یکم نومبر سےواٹس ایپ کی سپورٹ نہیں ہوگی، ان میں Lenovo A820, HTC Desire 500, Alcatel One Touch Evo 7, Archos 53 Platinum, Faea F1, Caterpillar Cat B15, Wiko Cink Five, Wiko Darknight, UMi X2, and THL W8 شامل ہیں، واٹس ایپ نے صارفین کو تجویز کیا ہے کہ وہ اینڈرائڈ میں OS 4.1 یا اس سے زیادہ اور اسی طرح آئی فون میں iOS 10 اور اس سے زیادہ پر چلنے والے فونز کا استعمال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.