اٹلی کی کمپنی خیبر پختون خواہ میں بڑی سرمایہ کاری کریگی، معاہدہ پر دستخط

0

پشاور: صوبہ خیبرپختون خوا (کے پی کے) میں سرمایہ کاری کے لئے ایک اور بڑا معاہدہ ہوگیا ہے، جس سے ہزاروں افراد کو روزگار حاصل ہوگا، اٹلی کی کمپنی پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر بڑا اسٹیل پلانٹ لگائے گی، جس میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی، اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران خیبر پختون خواہ میں سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے ہوئے ہیں، جن میں رشکئی صنعتی زون میں 50 ملین ڈالر سے سنچری اسٹیل مل، حطار میں 50 ملین ڈالر سے کوکا کولا کا پلانٹ، نتھیا گلی میں 25 ملین ڈالر سے ہلٹن بیرل ہوٹل کی تعمیر کا آغاز شامل ہے، اب صوبے میں سرمایہ کاری کا ایک اور بڑا معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت اٹلی کی ایک کمپنی پاک اسٹیل کے ساتھ مل کر حطار میں اسٹیل مل قائم کرے گی، اس منصوبے پر 50 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختون میں 2 بڑے موٹروے منصوبے تعمیر کیلئے منظور، کہاں سے گزریں گے؟

اس اسٹیل مل سے ساڑھے 4 لاکھ میٹرک ٹن اسٹیل سالانہ کی پیداوار حاصل ہوگی ، اور ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا، معاہدہ کے موقع پر وزیرخرانہ تیمور ظفر جھگڑا سمیت کے پی کے کابینہ کے وزرا بھی موجود تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.