اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے زرمبادلہ بھیجنے میں اضافہ کا ریکارڈ بنادیا

0

روم: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کا سلسلہ جاری، اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے بھی ریکارڈ تعداد میں زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے، جو کہ گزشتہ سال اگست میں بھیجے گئے زرمبادلہ کے مقابلے میں 92 فیصد زیادہ ہے، جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاوئنٹ کھولنے کی رفتار بھی تیز ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 7 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 92 فیصد زائد ہے، گزشتہ برس اگست میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے 4 کروڑ ڈالر وطن بھیجے تھے، سفیر پاکستان جوہر سلیم نے اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجنے پر اظہار تشکر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاوئنٹ کھولنے کی رفتار بھی تیز ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال کے دوسرے ماہ بھی ترسیلات زر بھیجنے کا رجحان مثبت رہا تھا، ماہ اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.66 ارب ڈالر ملک میں بھیجے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.