اٹلی میں تارک وطن کا گھر جلادیا گیا، وجہ کیا نکلی؟

0

روم: اٹلی کے ریجن کلابریا میں تارک وطن کے رہائشی گھر کو جلا دیا گیا، جب آگ لگائی گئی تو تارک وطن بھی اندر سو رہا تھا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگانے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے ریجن کلابریا کے علاقے Soriano Calabro میں پیش آیا ہے، اطالوی سرکاری خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق ایک گھر میں تارک وطن کرائے پر رہائش پذیر تھا، رات کے وقت کچھ افراد زبردستی دروازہ توڑ کر اس کے گھر میں داخل ہوئے، اور وہاں آگ لگا دی، اس وقت نائیجیریا سے تعلق رکھنے والا تارک وطن بھی اندر سو رہا تھا، تاہم وہ جاگ گیا، اور بحفاظت گھر سے باہر آنے میں کامیاب رہا، لیکن گھر بری طرح آگ سے متاثر ہوا ہے، جبکہ آگ لگانے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک میں ننھے تارک وطن کو ڈیپورٹ کرنے کی کوشش پر شور مچ گیا

کارا بیری پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے، اور تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کیس نسلی امتیاز کا نہیں ہے، بلکہ بظاہر گھر خالی کرانے کے لئے یہ حرکت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.