اٹلی: ایک کشتی میں اتنے تارکین کیسے آگئے، سب حیران

0

روم: اٹلی میں ماہی گیری کے لئے استعمال ہونے والی ایک کشتی کے ذریعہ اتنی بڑی تعداد میں تارکین پہنچے ہیں کہ حکام اور امدادی تنظیمیں بھی حیران ہیں، کہ اتنے زیادہ افراد نے ایک کشتی میں اتنا طویل سفر کرلیا، دوسری طرف مزید کچھ کشتیاں بھی آئی ہیں، اور ایک دن میں اٹلی آنے والے کی تعداد 800 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جزیرے لمپاڈسیا میں ایک دن میں 800 سے زائد تارکین پہنچے ہیں، جن میں شام، بنگلہ دیش ، مراکش اور مصر کے تارکین کی اکثریت بتائی جاتی ہے، ان میں صرف ایک بڑی کشتی کے ذریعہ 686 تارکین پہنچے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق ماہی گیری کے لئے استعمال ہونے والی 15 میٹر لمبی کشتی میں اتنی بڑی تعداد میں تارکین کا لیبیا سے اٹلی تک کا سفر حیران کن ہے، ورنہ اس سے پہلے ایسی کشتیوں میں جب بھی تارکین کی اتنی بڑی تعداد سوار ہو کر آنے کی کوشش کرتی رہی ہے، اکثر و بیشتر وہ راستے میں حادثات کا شکار ہوجاتے تھے، اور اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے کشتیاں ڈوب جاتی تھیں۔

اطالوی حکام کے مطابق اس کشتی میں آنے والے تارکین میں سے5 بیمار تھے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ، دوسری جانب جزیرہ پر مزید 5 کشتیاں بھی تارکین کو لئے پہنچی ہیں، جن پر 117 تارکین سوار تھے، تارکین کی اتنی بڑی تعداد کی ایک ساتھ آمد کے بعد جزیرے کے ریسیپشن سینٹر میں تارکین کی تعداد ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ یہ سینٹر 250 افراد کی گنجائش کا حامل ہے، لمپاڈسیا کے مئیر Toto Martello کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے کی وجہ سے تارکین کی آمد میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، ان تارکین کو اب قرنطینہ کے لئے جہاز پر منتقل کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.