پاکستان کا جوابی اقدام کام کرگیا، کویت نے پی آئی اے پر لگائی پابندی ہٹادی

0

کراچی: پاکستان کا جوابی اقدام کام کرگیا، کویت نے پی آئی اے پر لگائی پابندی ہٹادی۔ قومی ائیر لائن نے کویت کیلئے پروازیں شروع کرنے کی تیاری کرلی، حکومت نے کویت کی جانب سے پی آئی اے پر بلاجواز پابندی پر کویتی ائیرلائن پر پابندی کا انتباہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے قومی ائیرلائن (پی آئی اے) پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی، جس کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ائیرلائن کی آزادانہ پاکستان سے پروازیں جاری تھی، کویت حکام کے اس رویے کا معاملہ پی آئی اے نے پہلے سفارتی سطحوں پر اٹھایا گیا مگر اجازت نا ملی، جس کے بعد پی ائی اے نے اس استحصالی رویہ کی نشاندہی کی، تو وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کی حکم جاری کیا، اور اس کی ہفتہ وار پروازیں تین سے کم کرکے ایک کردی، حکومت پاکستان اور سول ایوایشن کے دباؤ پر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی

کویتی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے نے کویت کیلئے فلائٹ آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کررہا ہے، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر ہوابازی، سیکٹری ایوایشن اور سول ایوایشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.