یورپ میں مسجد پر حملے کی سازش ناکام

0

پیرس: یورپی ملک کے تحقیقاتی ادارے نے مسلمانوں اور طلبا پر حملے کی بڑی سازش پکڑلی ہے، اور اس کی تیاری کرنے والے 19 سالہ بے روزگار نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے اب تفتیش کی جارہی ہے، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کے بڑے ملک فرانس کے تحقیقاتی ادارہ نے مسلمانوں اور طلبا پر حملے کی بڑی سازش پکڑلی ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس نے Le Havre سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ بے روزگار نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جو اپنے سابقہ ہائی اسکول اور قریب واقع ایک مسجد پر حملے کے بارے میں تیاری کررہا تھا، اور یہ دونوں مقامات پر قتل عام کرنا چاہتا تھا، فرانسیسی حکام نے اس کے کمرے سے ایسے نوٹ برامد کئے ہیں، جن سے اس کے ارادوں کا پتہ چلتا ہے، ایک نوٹ میں اس نے 20 اپریل 1999 کو امریکہ میں ہوئے فائرنگ کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ میں اس سے بھی زیادہ اموات دیکھنا چاہتا ہوں، واضح رہے کہ امریکی فائرنگ واقعہ میں 15 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

حکام کے مطابق گرفتار نوجوان نے اپنے منصوبے کا اعتراف کرلیا ہے، اور وہ خود کو سفید فام فائٹر کہتا ہے، وہ سفید فام انتہاپسندی کی سوچ کا حامل ہے، اس نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ اسے اسکول کے زمانے سے ہراساں وتنگ کیا جاتا رہا ہے، حکام کے مطابق یہ نوجوان بے روزگار بھی تھا، اور اپنی ماں اور اس کے نئے دوست کے ساتھ رہتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.