یورپی ملک میں تارکین کے سینٹر میں گولی چل گئی، تحقیقات شروع

0

برلن: یورپی ملک میں تارکین وطن کے سینٹر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار 40 سالہ ایک تارک وطن کی جان چلی گئی ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، مرنے والا تارک وطن نفسیاتی مریض بتایا گیا ہے، جس کا علاج بھی جاری تھا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر Bremen میں ہرس فیلڈ کے علاقے میں تارکین وطن کے سینٹر میں ایک 40 سالہ تارک وطن پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے، جس کا تعلق افریقی ملک سوڈان سے تھا، جرمن ٹی وی ’’این ٹی وی‘‘ کے مطابق اتوار اور پیر کی رات یہ واقعہ پیش آیا، ہلاک ہونے والا سوڈانی تارک وطن سینٹر میں مقیم دیگر تارکین وطن کو دھمکا رہا تھا، جس پر سینٹر میں دو بار پولیس کا طلب کیا گیا، اہلکاروں نے ساتھی تارکین کو دھمکانے والے سوڈانی کو ماہر نفسیات کے پاس لے جانے کے لئے بھی کوشش کی، لیکن وہ تیار نہ ہوا، جس پر پولیس واپس چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پورپی ملک کی سرحد پر پھنسے تارکین کو پراسرار گولیاں کھلانے کا انکشاف

لیکن رات کو ساڑھے 11 بجے کے قریب ایک بار پھر سوڈانی تارک وطن نے ساتھی تارکین کو ڈرانا شروع کردیا، اور اس بار اس کے ہاتھ میں چاقو بھی تھا، جس پر پھر پولیس بلالی گئی، پولیس کا کہنا ہے جب اہلکار وہاں پہنچے اور تارک وطن کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ افسران پر چاقو سے حملہ کرنے کیلئے آگیا، اس موقع پر اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوا، اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

ہرس فیلڈ کے مئیر کا کہنا ہے کہ مرنے والا تارک وطن نفسیاتی مسائل کا شکار تھا، اور پہلے سے Ute Kück زیر علاج تھا، انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ سے سینٹر میں مقیم دیگر 9 تارکین متاثر ہوئے ہیں، اور انہیں دوسرے سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں تارکین کے ہنستے بستے ’’گاؤں‘‘ کو نظر کھاگئی

پولیس کیخلاف تحقیقات

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جس میں اس بات پر فوکس کیا جارہا ہے کہ آیا پولیس نے مجبور ہو کر دفاع میں فائرنگ کی یا ایسی مجبوری نہیں تھی، جرمن خبر ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملوث پولیس اہلکاروں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل بھی جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی پناہ گزینوں کے سینٹر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک 31 سالہ خاتون اور 2 سالہ بچہ جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.