یورپی ملک نے پاکستان میں لگنے والی ویکسین کو منظور کرلیا

0

برن: ایک اہم یورپی ملک نے پاکستان میں لگائی جانے والی چین کی کرونا ویکسین کو بھی منظور کرلیا ہے، اور چینی ویکسین کے سرٹیفیکیٹ قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے سے اس یورپی ملک میں جانے والے پاکستانیوں کو بھی سہولت حاصل ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے چین کی دونوں ویکسین سائنو ویک اور سائنوفارم کو قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے، پاکستان میں بھی بیشتر افراد کو یہی دو ویکسین لگائی جارہی ہیں، سوئس حکومت نے کرونا سرٹیفیکیٹ پالیسی اپ ڈیٹ کی ہے، جس کے تحت چینی ویکسین کو بھی منظور شدہ ویکسین کا درجہ دیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں چینی ویکسین لگوانے والے افراد کے سرٹیفیکیٹ اب سوئٹزرلینڈ میں قابل قبول ہوں گے، اس سے پہلے سوئس حکومت صرف یورپ میں لگائی جانے والی ویکسین آسٹر زنیکا، موڈرینا، بائیون ٹیک فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کو ہی قبول کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بھی ویکسین لگوائے بغیر گرین پاس بن گئے؟، تحقیقات شروع

تاہم سوئس حکومت نے اب تک روسی ویکسین سپونٹک کو قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا، دوسری جانب سوئس حکومت کی طرف سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کے اعلان کے بعد دیگر یورپی ملکوں میں بھی چینی ویکسین کی قبولیت کا راستہ ہموار ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.