اطالوی سپرمارکیٹ میں مردہ بچے کا معمہ حل، فحش فلموں کی اداکارہ ملوث نکلی

0

روم: اٹلی میں ایک غیر ملکی خاتون کی جانب سے سپرمارکیٹ کے کنوئیر بیلٹ پر بچے کی میت رکھنے اور لوگوں کو مدد کے لئے پکارنے کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، بچے کی موت کا سبب کیا تھا اور خاتون سے اس کا تعلق کیا تھا، ، پولیس نے معمہ حل کرلیا، یورپی ملک سے تعلق رکھنے والی فحش فلموں کی اداکارہ اور نائٹ کلب ڈانسر اس میں ملوث نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی ریجن امبریا کے علاقے Citta della Pieve میں گزشتہ جمعہ کو ایک عجیب واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک غیرملکی خاتون اچانک خون میں نہائے ہوئے بچے کو اٹھا ئے ہوئے سپر مارکیٹ میں داخل ہوئی ، اور بچے کو کنویئر بیلٹ پر رکھ کر لوگوں کو مدد کے لئے پکارنا شروع کردیا ، بچے کی گردن اور پیٹ پر چاقو کے زخم تھے، یہ منظر دیکھ کر سپرمارکیٹ میں موجود لوگ پریشان اور کچھ خوفزدہ ہوگئے تھے، تاہم فوری پولیس کو اطلاع دی گئی ، جس نے بچے کو دیکھا تو اس کی روح پرواز کرچکی تھی، بعدازاں پولیس کو پہلے اسپتال اور پھر تھانے لے جایا گیا، برطانوی اخبار ’’میل ‘‘ کے مطابق خاتون کون تھی، اور بچے سے اس کا کیا تعلق تھا، یہ معمہ اطالوی پولیس نےحل کرلیا ہے، یہ خاتون یورپی ملک ہنگری کی سابق فحش فلموں کی اداکارہ 44 سالہ Katalin Erzsebet Bradacs ہے، خون میں لت پت جس 2 سالہ بچے کو اٹھائے وہ سپرمارکیٹ پہنچی تھی، وہ اس کا بیٹا تھا۔

پولیس کے مطابق بچے کا نام ایلکس جوسز تھا، اطالوی پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کی تلاشی لی تو انہیں قریبی خالی عمارت سے خاتون کا جمپر اور بچے کی خون آلود شرٹ ملی تھی، سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ دیکھا گیا تو اس عمارت میں بچے کے ساتھ اس کی ماں یعنی سابقہ ہنگرین پورن ایکٹر کے سوا کوئی نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر چہ بچے کو مارنے کی ویڈیو موجود نہیں ہے، لیکن کیمروں نے اس کا عمارت میں جانا اور پھر باہر آنا محفوظ کرلیا، پولیس کو شبہ ہے کہ سابقہ پورن ایکٹر نے بچے کے والد ناربرٹ جوسزسے انتقام لینے کے لئے اسے مارا ہے، جس سے اس کی علیحدگی ہوچکی تھی، ہنگری کی عدالت نے بچہ اس کے والد کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا ، لیکن وہ بچے سمیت فرار ہوکر ستمبر میں اٹلی آگئی ، سابق پورن اداکارہ نے مرتے ہوئے بچے کی تصویر اپنے سابقہ شوہر کو واٹس ایپ بھی کی ، جس پر اس نے ہنگری کے حکام کو فوری آگاہ کرکے مدد طلب کی تھی، لیکن اس وقت دیر ہوچکی تھی،

اطالوی حکام نے سابقہ پورن اداکارہ کو بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم سے انکار کیا، تاہم اس نے بچے کے ساتھ کیا ہوا، اس بارے میں تین متضاد باتیں کیں، اور اس کے بعد وکیل کے مشورے پر خاموشی اختیار کرلی ، اب اسے جیل منتقل کردیا گیا ہے، اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ سابقہ پورن اداکارہ اٹلی میں تسکونی کے علاقے Chiusi Scalo میں نائٹ کلب چلانے والے ایک شخص کے ساتھ اس کے گھر رہ رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.