اٹلی میں یونینوں نے تنخواہوں پر بڑا مطالبہ کردیا

0

روم: اٹلی میں CGIL ،CISL سمیت دیگر بڑی یونینوں نے ورکرز کی تنخواہیں، اور پنشن بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے، یہ مطالبہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب اسپین اور جرمنی سمیت کئی دیگر یورپی ملکوں میں بھی مہنگائی کے باعث تنخواہوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے،

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی بڑی یونینوں CGIL کے ڈپٹی سیکریٹری گیانا فراسی، CISL کے گیالیو رومانی اور UIL کے ڈومنیکو پروتی نے حکومت سے تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ اٹلی میں ورکرز کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے، اور اسے اب مزید ٹالا نہیں جاسکتا، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں حکومت اس حوالے سے اقدامات کا اعلان کرےاور وسائل مختص کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نچلے اور متوسط طبقے کی آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ضروری ہے، اس کے ساتھ یونین رہنماوں نے ٹیکس چوری روکنے کے لئے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین والوں کی موجیں، حکومت نے سب کی تنخواہیں بڑھادیں

خیال رہے کہ اسپین کی حکومت نے تنخواہوں میں گزشتہ ماہ اضافہ کردیا تھا، تریڈ یونینز کے ساتھ معاہدہ کے تحت حکومت نے کم ازکم تنخواہ 965 یورو ماہانہ مقرر کردی ہے، جو اس سے پہلے 950 یورو تھی، اس طرح کم ازکم تنخواہ میں 15 یورو ماہانہ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.