میرا دوست کیوں پکڑا ہے؟، اطالوی خاتون نے تھانے میں عجیب حرکت کردی

0

روم: محبت ہو تو ایسی، میرے دوست کو کیوں پکڑا ہے؟، اٹلی میں ایک خاتون اپنے دوست کی گرفتاری پر اتنی مشتعل ہوگئی کہ اس نے پولیس کو پریشان کردیا، اس کی حرکت دیکھ کر پولیس والے بھی حیران رہ گئے، تاہم بعد ازاں پولیس نے بھی اس کی خوب کلاس لی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی شہر فلورنس میں پولیس نے ایک شخص کو چوری کے الزام میں تفتیش کے لئے حراست میں لیا، اور پھر اسے جیل روانہ کردیا، جس پر اس کی دوست مشتعل ہوگئی، پہلے تو وہ تھانے پہنچی، اور اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ اس کی ملاقات اس کے دوست سے کرائی جائے، جب پولیس نے اسے بتایا کہ اس کے دوست کو پہلے ہی جیل بھیجا جاچکا ہے، پولیس والوں کا جواب سن کر خاتون آگ بگولہ ہوگئی، اور تھانے سے باہر نکلی ، لیکن تھوڑی دیر کے بعد وہ دوبارہ تھانے پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بیوی سے تنگ تارک وطن تھانے پہنچ گیا

اس بار اس نے ہاتھ میں قینچی بھی اٹھائی ہوئی تھی، اس نے آتے ساتھ ہی ایک بار پھر پولیس اہلکاروں پر چڑھائی کی، اور پھر تھانے میں لگی گھنٹی قینچی سے کاٹ ڈالی، جس پر پولیس نے بھی اس کی خوب کلاس لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.