پاکستانیوں کو پناہ ملنی چاہئے یا نہیں؟، یورپی ادارے کی اہم رپورٹ آگئی

0

برسلز: پاکستانیوں کو یورپی ممالک میں پناہ ملنی چاہئے یا نہیں ؟ اس حوالے سے اسائلم سے متعلق یورپی ادارہ نے پاکستان کے بارے میں نئی رپورٹ جاری کردی ہے، یورپی ممالک اور ادارے سیاسی پناہ کے کیسوں میں اس رپورٹ کو بھی اہمیت دیتے ہیں، اس لئے یورپ میں پناہ کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اس رپورٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پناہ سے متعلق یورپی ادارے یورپین اسائل سپورٹ آفس(EASO) نے پاکستان کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی سیکورٹی صورت حال کو بدستور اچھا قرار نہیں دیا گیا، اور ملک کے مختلف حصوں اور گروہوں کے لئے پاکستان میں خطرات کی نشان دہی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ ای اے ایس او نے پاکستان سے یورپ آنے والے پناہ کے متلاشی افراد کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان سے متعلق کنٹری آف اوریجن انفارمیشن (COI) رپورٹ جاری کی ہے۔ پاکستان سیکورٹی سچویشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد شدت پسند گروہ اب بھی پاکستان میں نہ صرف موجود ہیں بلکہ وہ حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،2021 کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستان میں مختلف انتہاپسند اور مسلح گروہوں نے حملے جاری رکھے ہیں، جن میں ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈیز کا استعمال، اغوا کی وارداتیں اور سبوتاژ کی دیگر کارروائیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران پاکستان میں نفرت انگیز تقاریر سمیت اقلیتی گروپس اور شیعہ فرقہ کے لوگوں کے خلاف معاندانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال اور رواں برس کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاکستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں میں 344 شہریوں کی جانیں گئی ہیں، پاکستانی فورسز نے 2020 میں مسلح گروپوں کیخلاف 47 آپریشن کئے، اور یہ آپریشن پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اور سندھ میں کئے گئے ہیں، جن میں 129 شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ 17 سیکورٹی اہلکاروں کی جانیں بھی گئیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.