اٹلی میں سونے کا کارخانہ انوکھے انداز میں لوٹ لیا گیا

0

روم: اٹلی میں سونے کا کارخانہ لوٹ  لیا گیا، ملزمان نے کارخانے میں کام کرنے والے افراد کو یرغمال بھی بنائے رکھا، اور پھر لوٹ مار کرکے  فرار ہوگئے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا، ڈاکوؤں نے چہرہ ڈھانپے ہوئے تھے، ان میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واردات میلان کے علاقے Lambrate میں ہوئی ہے، جہاں 5 ڈاکو صبح 8 بجے سونے کے ایک کارخانے میں داخل ہوئے، جہاں زیورات بنائے جاتے تھے، پانچ میں سے 2  ڈاکو مسلح  تھے، اور انہوں نے سونے کے کارخانے میں داخل ہونے کے بعد وہاں موجود ملازمین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا،  تاہم ملازمین کے پاس سیف کی چابی نہیں تھی، جس پر وہ ملازمین کو یرغمال بنا کر کارخانے کی مالکن کی آمد کا انتظار کرنے لگے۔

اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق ڈاکوؤں نے ملازمین کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، اس کے بعد کارخانے کی 52 سالہ مالکن وہاں پہنچی تو اسے بھی یرغمال بنا کر سیف کھلوایا گیا، اور اس میں موجود تیار زیورات سمیت سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کی مالیت ایک ملین یورو بتائی جاتی ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے چہرہ ڈھانپے ہوئے تھے، تاہم ان میں اطالوی اور غیر ملکی شامل لگتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.