یورپ میں داخلے کیلئے تارکین کا بڑا دھاوا، جھڑپیں

0

برسلز: یورپی حدود میں داخل ہونے کے لئے غیر قانونی تارکین وطن نے بڑا دھاوا بولا ہے، جس کے بعد جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، تارکین نے باڑ کاٹ کر پولینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی، کچھ تارکین یورپی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے، تاہم زیادہ تر کو پکڑلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلاروس کی جانب سے یورپی یونین کے رکن پولینڈ کی سرحد پر دھکیلے گئے ہزاروں تارکین مسلسل یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، دوسری طرف پولینڈ کی فورسز نے سرحد پر ہزاروں اہلکار تعینات کر رکھے ہیں، اور باڑ لگادی ہے، تاہم بیلاروس کے اہلکاروں کی مدد سےگزشتہ روز تارکین کے بڑے گروپ نے پولینڈ میں داخلے کے لئے دھاوا بول دیا، برطانوی اخبار کے مطابق سینکڑوں تارکین نے باڑ کاٹ کر پولینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران پولش اہلکاروں سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی۔

Kuznica بارڈر کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوان تارکین باڑ کاٹ کر پولینڈ میں داخل ہورہے ہیں،اور پولش اہلکار انہیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں ، پولش ترجمان کا کہنا ہے کہ بارڈرپر صبح سے ہی تارکین کو جمع ہوتا دیکھا گیا، بیلاروس کے فوجی بھی ان کی مدد کررہے تھے، اور بعد میں انہی تارکین نے دھاوا بولا۔ ترجمان نے بتایا کہ 118 تارکین نے پولینڈ داخلے کی کوشش کی، جبکہ 49 تارکین کو واپس بے دخل کردیا گیا، دوسری طرف پولینڈ نے بیلاروس کی سرحد پر دیوار تعمیر رنے کا بھی اعلان کردیا ہے، وارسا حکومت کا کہنا ہے کہ دسمبر سے دیوار کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.