پاکستان میں مصنوعی بارش کا منصوبہ، کہاں برسانے کی تیاری ہے؟

0

لاہور: جدید ٹیکنالوجی نے بہت کچھ آسان بنادیا ہے، اور اب مصنوعی بارش بھی ممکن ہوگئی ہے، پاکستان میں بھی اب یہ تجربہ ہونے جارہا ہے، جس کے لئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے، ملک میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بارش نہ ہونے سے خشک موسم طویل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بارش نہ ہونے سے ایک طرف خشک موسم طویل ہوگیا ہے، دوسری طرف چاول کی فصل کی باقیات جلانے کے باعث بالخصوص لاہور میں اسموگ کا معاملہ سنگین ہوچکا ہے، بارش نہ ہونے سے اسموگ میں کوئی کمی نہیں آرہی ۔ ایسے میں پنجاب یونیورسٹی کے مرکز برائے انٹی گریٹڈ ماوئنٹین ریسرچ (سی آئی ایم آر) نے لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ تیار کیا ہے، مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منور صابر نے بتایا ہے کہ وہ کئی ماہ سے مصنوعی بارش پر تجربات کررہے ہیں، اوراس کے لئے انہوں نے تمام انتظامات کرلئے ہیں۔ پہلے آزمائشی بنیادوں پر ایک ہفتے کے اندر وہ گلیات کے پہاڑوں پر ایک اسکوائر کلومیٹر کے رقبے میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے جارہے ہیں۔

تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اسے لاہور میں دہرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہم 5 سے 6 گھنٹے کی مصنوعی بارش میں کامیاب ہوجائیں، تو اسموگ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوسکتا ہے، کیوں کہ بارش سے آلودہ ذرات زمین پر نیچے بیٹھ جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.