یورپی ملک میں چند گھنٹوں کی وزیراعظم

0

اسٹاک ہوم: چند گھنٹے کا وزیراعلی اس سے پہلے آپ نے بھارتی فلم نائیک میں دیکھا تھا، جس میں انیل کپور 24 گھنٹوں کیلئے وزیراعلی بنتے ہیں، لیکن اب یورپی ملک میں حقیقت میں ایسا ہوگیا ہے، اور ملک کی عوام نے اپنی آنکھوں سے چند گھنٹے کی وزیراعظم دیکھ لی ہے۔

خاتون وزیراعظم نے کرسی سنبھالی لیکن چند گھنٹوں بعد ہی استعفی دے دیا، اور اب واپس ایک بار پھر کرسی سنبھالنے کی خواہش بھی ظاہر کردی ہے۔ جی ہاں فلمی طرز کا یہ معاملہ پیش آیا ہے، خوش حال ترین ممالک میں شمار ہونے والے اسکینڈے نیوین ملک سویڈن میں، جہاں بدھ کو پہلی بار کسی خاتون رہنما Magdalena Andersson نے وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالی، سویڈن کی پارلیمان میں انہیں اکثریت حاصل نہیں تھی ، لیکن انہوں نے گرین پارٹی سے اتحاد بناکر مخلوط حکومت بنائی تھی، تاہم ان کی اتحادی جماعت نے چند گھنٹوں میں ہی ان کا ساتھ چھوڑ دیا، اور بجٹ پر رائے شماری میں انہیں شکست ہوگئی، جس کے بعد اینڈرسن نے استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سویڈش وزیراعظم کے قتل کی فائل 34 برس بعد بند، قاتل اپنا شہری قرار

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی حکومت کی سربراہی نہیں چاہتی ، جس کی قانونی حیثیت پر ہی سوالات موجود ہوں، انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت میں اتحادی جماعت نکل جائے تو استعفیٰ دے دینا چاہیے، میں نے بھی یہی کیا ہے، لیکن میں نے اسپیکر کو بتایا ہے کہ میں اب بھی اپنی جماعت سوشل ڈیموکریٹ کی طرف سے اقلیتی حکومت قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔

تاہم 349 رکنی سویڈش پارلیمنٹ کی اسپیکر آندریس نورلن کا کہنا ہے کہ وہ نئی صورت حال پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گی، پھر کوئی فیصلہ کیا جائے گا، دوسری طرف گرین پارٹی نے بھی ایک بار پھر مستعفی خاتون وزیراعظم Magdalena Andersson کو حمایت کی پیش کش کرکے سب کو حیران کردیا ہے، گرین پارٹی کی حمایت واپس ملنے پر بھی اینڈرسن کو پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہوگی، پہلے بھی انہیں 117 ووٹ ملے، جبکہ ان کے خلاف 174 ووٹ پڑے تھے، اور 57 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا،

یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ میں ایک دن کی وزیراعظم

تاہم سوئیڈش انتخابی نظام میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی لیکن امیدوار کی مخالفت میں زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔ سویڈش آئین کے مطابق کسی بھی ایسے رکن کو وزیراعظم نامزد کیا جاسکتا ہے، جب تک اس کے مخالف ارکان 175 سے کم ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.