سعودی عرب کے پاکستان کو 2 بڑے تحفے، لاکھوں پاکستانیوں کا سفری مسئلہ حل ہوگیا

0

ریاض: سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں سمیت 6 ملکوں کے ورکرز کو بالاخر وہ خوش خبری مل گئی ہے، جس کا وہ کئی ماہ سے انتظار کررہے  تھے، دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستانیوں کو تو دہرا تحفہ دیا ہے۔ جی ہاں سعودی عرب کی جانب سے کرونا سفری پابندیوں کی وجہ سے وہاں مقیم لاکھوں پاکستانی ورکرز مشکلات کا شکار تھے، اور جو ورکر چھٹی پر پاکستان آتا تھا، اس کے لئے واپسی ایک آزمائش بن جاتی تھی،

پاکستان کے ریڈ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانے والوں کو کسی تیسرے ملک میں 14 روز قیام کرنا پڑتا تھا، جس پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے تھے، تاہم اب سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہریوں کو براہ راست اپنے ممالک سے سفر کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے، سعودی اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر، برازیل اور ویتنام کے شہری یکم دسمبر  بدھ سے براہ راست سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے، انہیں 14 دن کسی اور ملک میں گزارنے کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف 5 دن قرنطینہ میں گزارنے کا سرٹیفیکیٹ درکار ہوگا۔ اس اجازت سے عمرہ کا راستہ بھی کھلنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

پاکستان کے لئے دوسرا بڑا تحفہ

سعودی عرب نے پاکستان کو دوسرا بڑا تحفہ بھی دیا ہے، وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹو ئٹ میں 3 خوش خبریوں کا اعلان کیا ، جن میں سے ایک خوش خبری سعودی عرب سے متعلق تھی، انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکاوئنٹ میں منتقل کرنے کے لئے تمام معاملات طے پاگئے ہیں، اور یہ ڈالر ایک ہفتے میں پاکستان کو مل جائیں گے، دوسری خوش خبری ان کی سعودی عرب کے لئے براہ راست پروازوں کی بحالی  کی تھی ، جبکہ  تیسری اچھی خبر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.