عظیم فٹبالر میرا ڈونا کا دل کہاں گیا؟، کتاب میں نئے انکشافات

0

روم: ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مقبول ترین فٹبالر میر ا ڈونا کا دل کہاں گیا، میرا ڈونا کے مرنے کے بعد اس کا دل کیوں نکال لیا گیا، اس بارے میں ایک نئی کتاب میں انکشافات سامنے آنے والے ہیں، دوسری طرف میراڈونا کی برسی پر اٹلی میں اس کے چاہنے والوں نے جلوس نکال کر اسے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مقبول ترین فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کا نومبر 2020 میں انتقال ہوگیا تھا، میر اڈونا کے دنیا میں آخری لمحات اور اس کے مردہ جسم سے دل نکالنے کے حوالے سے اب ارجنٹائن کے ایک صحافی اور ڈاکٹر نیلسن کاسترو کی کتاب منظر عام پر آنے والی ہے، جس میں کئی انکشافات اور دعوے کئے گئے ہیں، ترکش خبررساں ادارے ٹی آر ٹی نے اس کتاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ میرا ڈونا کی تدفین سے قبل اس کے جسم سے دل نکال لیا گیا تھا ، کیوں کہ خدشہ تھا کہ ان کے بعض چاہنے والے ان کا دل نکالنے پہنچ سکتے ہیں۔ اس طرح میرا ڈونا کو بغیر دل کے دفن کیا گیا، کاسترو کے مطابق وہ اپنی کتاب میں میرا ڈونا کی زندگی کے آخری لمحات سے پردہ اٹھانے جارہے ہیں۔

کاسترو کے مطابق میرا ڈونا کا دل نکالنا اس لئے بھی اہم ہے، کیوں کہ اس سے ان کی موت کی وجہ کا تعین بھی کیا جاسکتا تھا، دوسری طرف اٹلی کے علاقے ناپولی میں میرا ڈونا کے چاہنے والوں نے اس کی برسی پر مشعل بردار جلوس نکالا ہے، جمعرات کو شدید بارش کے باوجود میرا ڈونا کے سینکڑوں اطالوی فین اسے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.