اٹلی میں بڑھتے کرونا کیسز، ملک میں نئی پابندیوں کی تیاری

0

روم: یورپی ممالک میں نئے وائرس او میکرون کے بڑھتے کیسز کے اثرات اٹلی میں بھی پہنچنے لگے، اطالوی حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نئے اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ وزیراعظم ماریو دراغی نے اہم اجلاس جمعرات کو بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بیشتر یورپی ممالک میں نئے کرونا وائرس اومیکرون کے کیس بڑھتے جارہے ہیں۔ اور اٹلی میں بھی اس کا اثر پہنچنے لگا ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم ماریو دراغی نے کنٹرول روم کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ جس میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی پابندیوں پر مشاورت اور فیصلے کئے جائیں گے۔ اطالوی سرکاری خبر ایجنسی “انسا” کے مطابق ہم بدھ یا جمعرات تک نئے وائرس کے ڈیٹا کا انتظار کریں گے۔ جسے دیکھ کر فیصلے لئے جائیں گے۔

متوقع پابندیاں

جن نئی پابندیوں پر مشاورت جاری ہے۔ ان میں گھر سے باہر سرگرمیوں کیلئے ماسک لازمی قرار دینا۔ ویکسین لگوا کر ملنے والے گرین پاس کی مدت 9 ماہ سے کم کرکے سات یا پانچ ماہ کرنا (تاکہ لوگ بوسٹر ویکسین لگوائیں ) شامل ہے۔ اسی طرح پولیس۔ تعلیمی اداروں اور طبی ورکرز کے علاوہ مزید شعبوں کیلئے ویکسین لازمی قرار دینا بھی زیر غور ہے۔ کچھ سر گرمیوں کیلئے ویکسین کے باوجود پہلے کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط بھی عائد کی جاسکتی ہے۔

ماہر کا انتباہ

لازیو ریجن کے ہیلتھ چیف Alessio D Amato نے خبردار کیا ہے وائرس کے حوالے سے اٹلی وقت کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔ اور ہمیں تیزی سے تیسر ی بوسٹر ڈوز لگانی ہوگی۔حکومت ویکسین کو تمام شہریوں کیلئے لازمی قرار دے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے کیسز کی وجہ سے پورا اٹلی اورنج زون میں تبدیل ہوسکتا ہے جس سے اسپتالوں پر دباو بڑھ جائے گا۔ اس وقت اٹلی کے 5 ریجن کلابریا،وینیتو،فرولی وینزیا،لیگوریا،مار شے سمیت دو خودمختار ریجن بولزانو اور ترنیتو اورنج زون میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.