غیرقانونی تارکین کا گروپ ڈرائیور کی جان لینے کا سبب بن گیا

0

پیرس: ایک ملک سے دوسری ملک جانے کی کوشش کرنے والا غیرقانونی تارکین کا گروپ یورپی ڈرائیور کی جان لینے کا سبب بن گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرائیور نے ٹرالر پر تارکین کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فرانس میں پیش آیا ہے، برطانوی اخبار “میل” کے مطابق فرانس سے غیر قانونی طور پر برطانیہ جانے کے خواہشمند تین تارکین کا ایک گروپ اتوار کو A-16 موٹروے پر Beuvrequen کے علاقے میں ریسٹ ایریا میں کھڑے ٹرالر کے کنٹینر میں چھپنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس دوران ڈرائیور کی نظر ان پر پڑگئی۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اور اس کے جونئیر ساتھی نے ان تارکین کو ٹرالر میں چھپنے سے باز رہنے کو کہا۔ جبکہ ڈرائیور نے اس دوران پولیس کو بھی فون کردیا تھا، جب ڈرائیور نے تینوں تارکین کو نیچے اترنے کو کہا تو وہ مشتعل ہوگئے اور لڑائی پر اتر آئے۔

ایک غیرقانونی تارک وطن نے ڈرائیور کو مکا دے مارا، جس سے وہ نیچے گر گیا، اور اس کے پانچ منٹ بعد اسے دل کا دورہ پڑا جو اس کی جان ہی لے گیا، ڈرائیور کے جونیئر ساتھی نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ ڈرائیور پہلے سے دل کا مریض اور صحت کے مسائل سے دوچار تھا، اس کا وزن بھی زیادہ تھا اور وہ سگریٹ نوش بھی تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.