تارکین سے آنکھیں بند نہ کریں

0

روم: تارکین وطن کے لئے ہمیشہ ہمدردی کا اظہار اور ان کے حق میں آواز اٹھانے والے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر اپنے خطاب میں انہیں یاد رکھا، اور ان کے لئے انسانیت کے حوالے دیتے ہوئے اہم باتیں کی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اس حقیقت سے آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔

پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ تارکین ہمارے سامنے حقیقت ہیں، اور ہم اس حقیقت سے آنکھیں بند نہیں کرسکتے، اپنے عمومی خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد جو جنگوں، سیاسی، تاریخی یا کسی ذاتی حوالے سے ظلم کا شکار ہیں، انہیں ہماری دعاؤں اور مدد کی ضرورت ہے، بہت سے لوگ ہیں، جو جنگوں کی وجہ سے اپنے گھر سے فرار ہونا چاہتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کر پاتے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تارکین کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے، جو محفوظ زندگی کی تلاش میں سمندر یا سڑک پر زندگی کھو دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی وجہ سے تارکین کے لئے راستے کھل گئے

خیال رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس نے رواں ماہ یونان میں مقیم تارکین کیمپ کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران انہوں نے مہاجرین کے خلاف مغربی ممالک میں جاری پروپیگنڈہ کی مذمت کی، اور کہا کہ مقبولیت کے لئے کے لیے خوف پھیلانا بہت آسان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.