اٹلی میں 3 لڑکیوں کو مہم جوئی مہنگی پڑگئی 

0

روم: اٹلی میں نیو ائر نائٹ پر 3 نوجوان لڑکیوں کو مہم جوئی مہنگی پڑگئی، ہوٹل میں ایک گھنٹے سے بھی زائد دیر تک بند رہنا پڑ گیا، بعد ازاں ریسکیو سروس کی مدد سے پریشانی سے نجات ملی، یہ واقعہ اٹلی کے علاقے پالیرمو میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پالیرمو میں تین نوجوان لڑکیوں کو نیو ائر نائٹ پر مہم جوئی مہنگی پڑگئی، تینوں لڑکیاں رات کے وقت ایک ہوٹل میں گئیں، وہاں کھایا پیا، اور پھر کاؤنٹر پر آکر بل وصول کیا، بل ادا کرنے کے بعد گھر کی راہ لینے کے بجائے وہ تینوں واش روم چلی گئیں، اور وہاں 20 منٹ لگا دئیے، اب ہوٹل کے مالک اور ملازمین جو ہوٹل بند کرنے والے تھے، انہیں بھی لڑکیوں کی واش روم میں موجودگی کا علم نہیں تھا، وہ سمجھ رہے تھے کہ بل ادا کرنے کے بعد وہ گھروں کو چلی گئی ہیں، سو انہوں نے ہوٹل کی بتیاں بند کیں، اور پھر ہوٹل کو بھی تالا لگا کر چلے گئے۔

اب 20 منٹ کے بعد تینوں لڑکیاں واش روم سے باہر آئیں، تو ہوٹل میں اندھیرا دیکھ کر انہیں پتہ چل گیا کہ گڑ بڑ ہوگئی ہے، پہلے تو وہ پریشان ہوئیں، لیکن پھر ان کے دماغ نے کام کیا، اور انہوں نے 112 پر فون کرکے مدد لینے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد ریسکیو اہلکار ہوٹل کے ایک ملازم کے ساتھ وہاں پہنچے اور ہوٹل میں ایک گھنٹے سے قید لڑکیوں کو وہاں سے نکالا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.