اب چند ہی منٹوں میں اسمارٹ فون چارج ہوجائے گا، نئی ٹیکنالوجی تیار

0

اسمارٹ فونز کا استعمال ہر ایک ہی کرتا ہے بلکہ یوں کہیں کہ یہ انسان کی ضرورت بن گیا ہے، جس کے بغیر اس کا گزارا ممکن نہیں رہا، مگر اس کی بیٹری کو بار بار گھنٹوں تک چارج کرنا کسی کو پسند نہیں آتا، اور شہری اس سے پریشان نظر آتے ہیں۔

موبائل فون بنانے والی کمپنیاں صارفین کی اس پریشانی کو حل کرنے کیلئے کوشاں نظر آتی ہیں، اور اس تگ و دو میں مصروف رہتی ہیں کہ کیسے چارجنگ کا ٹائم کم کیا جائے، اور صارفین کو گھنٹوں تک موبائل فون چارج کرنے کے جھنجھٹ سے نجات دلائی جاسکے، مگر اب دو چائینیز موبائل کمپنیوں شاؤمی اور اوپو کو اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور دونوں کمپنیاں پہلی بار 200 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے جارہی ہیں، جس کے بعد صارفین اپنے موبائل کو چند منٹوں میں مکمل چارج کرسکیں گے۔

اس سے قبل چینی کمپنی ویوو نے 120 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کروائی تھی، اس ٹیکنالوجی کی بدولت 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 13 منٹ میں مکمل چارج کرنا ممکن تھا، جبکہ 5 منٹ میں موبائل فون 50 فیصد چارج ہوجاتا تھا۔ لیکن اب شاومی اور اوپو کمپنی بہت جلد 200 واٹ فاسٹ چارج ٹیکنالوجی متعارف کروانے جارہی ہیں، جس کے بعد 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو صرف 8 منٹ میں مکمل چارج کرنا ممکن ہوجائے گا، جبکہ 3 منٹ میں موبائل فون پچاس فیصد چارج ہوجائے گا، اور 10 فیصد چارجنگ کیلئے صرف 44 سیکنڈز لگیں گے۔

کمپنی کی طرف سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ صارفین کیلئے یہ ٹیکنالوجی مارکیٹ میں کب دستیاب ہوگی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کمنپنی رواں سال کی دوسری سہ ماہی سے 200 واٹ چارجر کی پروڈکشن شروع کردے گی، جس کے بعد یہ چارجر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.