اٹلی میں ناشتہ بھی جیب پر بھاری پڑنے لگا، اسپین میں بھی مہنگائی سے برا حال

0

روم: اٹلی والوں کیلئے ناشتہ بھی جیب پر بھاری پڑنے لگا، دنیا بھر میں جاری مہنگائی کے وار نے اٹلی والوں کے لئے ناشتہ بھی مہنگا کردیا ہے، دوسری طرف اسپین میں بھی بالخصوص کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے سے لوگ پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مختلف اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے ناشتہ بھی مہنگا ہوگیا ہے، اطالوی عوام کی اکثریت ناشتہ بارز میں کرتی ہے، روزانہ اوسطاً 55 لاکھ اطالوی شہری ناشتے کے لئے بارز کا رخ کرتے ہیں، جہاں کافی، cappuccino اور بریڈ یعنی Croissants کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، کافی کی قیمت 10 سینٹ اضافے کے ساتھ ایک یورو 10 سینٹ کی ہوگئی ہے، cappuccino ڈیڑھ یورو تک پہنچ گئی ہے، جس پر عوام شکایت کرتے نظر آتے ہیں، گزشتہ سال صرف کافی کی قیمت میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد بارز ہیں، اور ادارہ شماریات Istat کے مطابق صرف دسمبر میں بارز میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں پونے تین فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی، جرمنی سمیت دنیا میں مہنگائی کئے مزید وار، اطالوی وزیراعظم کی عوام کو تسلی

بارز مالکان اس کی وجہ بڑھتے بجلی و گیس بل، دودھ کی قیمت میں 60 فیصد اور چینی و کوکا کی قیمت میں 30 فیصد اضافے کو قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر بجلی و گیس اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رکا، تو بارز بھی مزید قیمت بڑھانے پر مجبور ہوں گے۔

اسپین کی صورتحال

اسپین میں بھی مہنگائی 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، اور دسمبر میں 6.5 فیصد افراط زر دیکھا گیا، جس کی وجہ بڑھتی تیل قیمتیں، اور مہنگی بجلی ہے، تاہم کھانے پینے کی اشیا بھی تیزی سے مہنگی ہوئی ہیں، ان میں کھانے کیلئے زیتون کا تیل 26 فیصد، پاستا 15 فیصد، عام مشروبات 12 فیصد، فروٹ 9 اور مچھلی ساڑھے 6 فیصد مہنگی ہوئی ہے، اسی طرح مرغی کا گوشت ساڑھے 6، فروٹ جوس 6.3، کافی 4.6، دودھ 5 اور بریڈ 4 فیصد کے قریب مہنگے ہوئے ہیں، جس سے عام ہسپانوی شہری پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا سوال کرنے پر امریکی صدر نے صحافی کو گالی دے ڈالی

خیال رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے گالی دینے کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق جب صحافی وائٹ ہاؤس کی تقریب کے بعد کمرے سے باہر نکل رہے تھے، تو فاکس نیوز کے رپورٹر پیٹر ڈوسی نے جوبائیڈن سے  ملک میں مہنگائی کے حوالے سے سوال کیا، تو امریکی صدر نے اس صحافی کو برجستہ گالی دے ڈالی، جس کی ویڈیو بعد میں فاکس نیوز نے جاری کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.