بیٹی کو ویکسین لگوائی یا نہیں، اطالوی رہنما سالوینی کا اہم انکشاف

0

روم: کرونا جیسے وبائی مرض سے تحفظ دینے کے لئے بنائی گئی ویکسین تیاری کے بعد سے دنیا میں موضوع بحث ہے، ویکسین کی افادیت ثابت ہوجانے کے باوجود اب بھی  ہر ملک میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد اس پر تحفظات اور خدشات رکھتی ہے، یہ معاملہ امریکہ سے یورپ اور ایشیا سے افریقہ تک ہر جگہ درپیش ہے۔

اٹلی میں بھی ویکسین کی شروع میں کافی لوگوں نے مخالفت کی، اور مظاہرے بھی ہوئے، لیکن اطالوی حکومت نے مختلف پابندیوں کے ذریعہ بالاخر ویکسین  کی بلند ترین شرح حاصل کرلی، جس کے نتیجے میں اب اٹلی میں وبا کنٹرول میں آرہی ہے، اور نئے اومیکرون وائرس سے اموات کی شرح بہت کم رہی ہے،  تاہم اب اٹلی میں ایک بڑی جماعت کے رہنما لیگا پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ویکسین نہیں لگوائی، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق اس سے پہلے دائیں بازو کی ایک اور جماعت ایف ڈی آئی کی سربراہ گریگوری میلونی نے بھی اپنے بچوں کو ویکسین نہ لگوانے کا بیان دیا تھا۔

سالوینی نے اس حوالے سے ایک ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بیٹی کو ویکسین نہیں لگوائی، انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانی ہے یا نہیں، یہ والدین اور بچے نے فیصلہ کرنا ہے، اوریہ معاملہ سیاسی بحث کا نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.