یورپی شہری دن میں تین تین بار ویکسین لگواتا رہا، مگر کیوں؟ تحقیقات شروع

0

برلن: وبا سے بچنے کیلئے جب ویکسین تیار ہوئی، اور اسے دنیا بھر کے ممالک نے شہریوں کو لگانا شروع کیا، تو ایک ایسا طبقہ سامنے آیا تھا، جو اس کی مخالفت کرتا رہا، سازشی نظریات پھیلائےگئے، حکومتوں کو ویکسین کی دو سے تین خوراکیں لگوانے کیلئے شہریوں کو قائل کرنا پڑا، لیکن اب ایک ایسا یورپی شہری بھی سامنےا ٓیا ہے، جس نے 87 بار ویکسین لگوائی۔

جی ہاں، اور اب اس جرمن شہری کیخلاف حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے، جرمن خبررساں ادارے کے مطابق 61 سالہ شہری ویکسین لگوانے کے لئے مقامات اور ریاستیں بدلتا رہا، کبھی اس نے ایک ریاست سے ویکسین لگوائی، اور کبھی دوسری ریاست سے، جرمن حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس شہری کیخلاف تحقیقات کررہے ہیں، جس نے مبینہ طور پر87 مرتبہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔ سب سے زیادہ ویکسین مشرقی ریاست سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں لگوائی گئی ۔

جرمن اخبار کے مطابق مذکورہ شخص ایک دن میں تین تین بار ویکسین لگواتا رہا، اسے بالآخر ڈریسڈن میں ویکسین مرکز کے کارکن نے پہچان لیا کہ وہ پہلے بھی حفاظتی ٹیکے لگوا چکا تھا۔ پولیس اس پہلو سے تحقیقات کررہی ہے کہ اس شخص نے ویکسین سرٹیفیکیٹ دوسرے لوگوں کو فروخت کرنے کے لیے 87 بار ویکسین لگوائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.