قیامت کی ’’گھڑی‘‘ قریب آگئی

0

برسلز: قیامت کب آنی ہے ، اس بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگر دنیا میں کہیں ایٹمی تصادم ہوگیا، تو اس کا نتیجہ عملی طور پر قیامت کی صورت میں ہی نکلے گا، اور زمین پر انسانوں سمیت ہر جاندار کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔

سائنسدانوں نے اسی خیال سے قیامت کی ’’گھڑی ‘‘ بھی لگارکھی ہے، جسے وہ دنیا کے حالات کے مطابق آگے پیچھے کرکے خطرہ کی نشان دہی کرتے ہیں، اب سائنسدانوں نے پہلی بار اس گھڑی کو قیامت کے بہت قریب کردیا ہے، اور اسے 10 سیکنڈ قریب کرتے ہوئے قیامت سے 90 سیکنڈ یعنی صرف ڈیڑھ منٹ کے فاصلے پر لے آئے ہیں، اس کی بنیادی وجہ یوکرائن اور روس کی جنگ قرار دی جارہی ہے، جس میں یہ خدشات موجود ہیں کہ ایٹمی ہتھیار استعمال ہوسکتے ہیں،قیامت کی ’’گھڑی ‘‘ کا انتظام چلانے والے سائنسدانوں کی تنظیم کے سربراہ رچل برونسن کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت ایک غیرمعمولی خطرات میں رہ رہے ہیں، اور قیامت کی ’’گھڑی‘‘ 2023 کے لئے دس سیکنڈ آگے کرکے ہم نے اسی کی نشان دہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اس کے نیٹو اتحادیوں اور یوکرائن پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھیں، تاکہ ہم قیامت کی ’’گھڑی ‘‘ کو واپس کرسکیں ، یہ گھڑی انسانیت کے لئے خطرات کی نشان دہی کررہی ہے ، اقوام متحدہ کی سابق کمشنر برائے انسانی حقوق میری رابنسن اور سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون کا بھی کہنا ہے کہ دنیا کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں، لیکن ہمارے رہنما انہیں کم کرنے کے لئے تیزی سے کام نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کو روس یوکرائن جنگ کے علاوہ عالمی وباوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بھی خطرہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.