پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ

0

کراچی: قومی ائرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی انٹرنیشنل ائیرلائن کے سی ای او عامر حیات کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لازمی ایکٹ سروس کے تحت تمام ملازمین ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکیں گے، ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ تنخواہوں میں تاخیر کے سبب پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی سے انکار کے باعث کیا گیا ہے، ملازمین کا احتجاج روکنے کیلئے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت ملازمین کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت کارروائی ہوگی، حکم عدولی کرنے والا ملازم اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ہوگا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں، ادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے، لازمی خدمات ایکٹ کا اطلاق صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہے،حکمنامہ

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا جاچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.