یورپی ممالک میں کرونا ویکسین پر اختلافات

0

برسلز: یورپی ممالک میں ایک طرف پھر سے کرونا کیسز بڑھنے لگے ہیں، تو دوسری جانب ویکسین کی مہم سست ہونے پر یورپی یونین کے رکن ممالک میں اختلافات سامنے آنے لگے ہیں، اور  بہت سے ممالک نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں سے انفرادی طور پر معاہدہ کرنا شروع کردئیے ہیں۔

یورپی یونین کی ویکسین مہم سست ہونے سے رکن  ممالک میں اختلافات بھی سامنے آنے لگے ہیں، آسٹریا اور ڈنمارک نے ویکسین کے لئے اسرائیل کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے، جبکہ جمہوریہ چیک، ہنگری اور سلواکیہ نے اپنے طور پر چینی اور روسی ویکسین کی منظوری دے دی ہے، آسٹریا کے چانسلر کا کہنا تھا کہ یورپی میڈیسن ایجنسی بہت سست رفتاری سے کام کررہی ہے، تاہم فرانس نے اس معاملے میں آسٹریا اور ڈنمارک پر تنقید کی ہے، فرانسیسی وزیرخارجہ جین یوس لی ڈرائن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی پالیسی میں کمی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس سے باہر نکل کر اقدامات کریں، اس مسئلے کا حل یورپی اقوام کی مشترکہ کوششوں اور وسائل کے استعمال میں ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ ہنس کلگ نے کہا ہے کہ  وسطی اور مشرقی یورپی ممالک میں  کرونا کے کیس پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کو ویکسین کی مہم تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.