آئی فون اور گھڑیاں لانے والے پکڑے گئے

0

کراچی: ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ نے 94 لاکھ روپے مالیت کی الیکٹرونک اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،امارات ائر لائن کی پرواز Ek-606 سے آنے والے  دو مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 16 آئی فونز، 8 میک بکس دو پلے اسٹیشن اور 36 راڈو گھڑیاں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب انعام اللہ وزیر صاحب کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے آرائیول ھال میں تعینات کسٹمز کے عملے نے امارات ائر لائن کی پرواز Ek-606 سے آنے والے دو مسافروں محمد سفیان اور وصی حیدر سے پوچھ گچھ کی کہ ان کے سامان میں کوئی ممنوعہ اشیاء یا قابل ادائیگی ڈیوٹی والی اشیاء موجود ہیں، جس پر دونوں مسافروں نے اس سے انکار کیا، تاہم بعد ازاں سامان کی تلاشی لی گئئ، جس کے دوران ان کے قبضے سے 16 آئی فونز، 8 میک بکس دو پلے اسٹیشن اور 36 راڈو گھڑیاں برآمد ہوئیں، سامان کی کل مالیت 94 لاکھ روپے ہے، دونوں مسافروں بنام محمد سفیان اور وصی حیدر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔

کسٹمز افسران نے پکڑے گئے مسافروں کی مشکوک حرکات پر ان کی تلاشی کا فیصلہ کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ ان مسافروں نے کسٹم حکام کو چکمہ دینے کی کوشش بھی کی تھی اور دونوں مسافروں نے آمد کے بعد کورونا ٹیسٹنگ کی قطار سے نکل کر بین الاقوامی ڈپارچر لاؤنج کی طرف جانے کی کوشش کی جسے کسٹمز کے سیٹلاٸیٹ ایریا پر تعینات سادہ لباس اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوٸے ان مشکوک مسافروں کی نگرانی کی تو دونوں مسافروں نے گرین چینل سے جانے کی کوشش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.