برطانیہ میں کون سی کرونا پابندیاں ختم

0

لندن: برطانیہ میں کرونا بحران پر قابو پانے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے پابندیوں میں نرمی کا بڑا اعلان کیا ہے، جن پر اگلے ہفتے یعنی 17 مئی سےعمل ہوگا، کون سی پابندیاں نرم ہونے جارہی ہیں، ان کا ’’احساس نیوز‘‘ نے جائزہ لیا ہے، جسے ہم ناظرین کے لیے پیش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں اگلے پیر سے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں ماسک پہننے کی شرط ختم کردی جائے گی، اور تمام طلبا بغیر ماسک اپنی کلاسیں لے سکیں گے، آن لائن کے بجائے تمام طلبا کو کلاس میں جانا ہوگا، ماسک کی شرط اب صرف پبلک ٹرانسپورٹ، سپر مارکیٹس، دکانوں پر جانے کے لئے برقرار رکھی گئی ہے، اسی طرح ایک فٹ سماجی فاصلے کی شرط بھی اگلی پیر سے ختم ہوجائے گی، لوگ ایک دوسرے سے مل سکیں گے، پبز، بار اور ریستورانز میں انڈور سروس بھی شروع ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وائرس برطانیہ پہنچنے پر کھلبلی، ماہرین، اپوزیشن حکومت پر برہم

اسی طرح ہوٹلوں، ہاسٹلز میں قیام کی اجازت بھی بحال ہوجائے گی، سینما، میوزیم، انڈور پلے ایریا، تھیٹر، کنسرٹ ہال ، کانفرنس سینٹرز اور اسپورٹس اسٹیڈیم کھل جائیں گے، شادی سمیت دیگر تقریبات میں 30 مہمانوں کو بلانے کی اجازت ہوگی، تاہم ڈانس پر پابندی برقرار رہے گی، تدفین اور آخری رسومات کے لئے افراد کی حد ختم ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.