کینیڈا میں پاکستانی فیملی اسلاموفوبیا کی بھینٹ چڑھ گئی

0

مونٹریال: کینیڈا میں مسلم فیملی کو جان بوجھ کر ٹرک سے کچلنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک خاندان کے 4 افراد کی جانیں چلی گئیں، پولیس نے ملوث شخص کو پکڑلیا ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا۔

تفصیلات کےمطابق کینیڈا کے علاقے لندن میں (کینیڈا میں بھی لندن نام کا شہر ہے) ایک ٹرک سوار نے مسلم فیملی کے 5 افراد پر گاڑی چڑھا کرا نہیں کچل دیاہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد کی جانیں چلی گئیں ، جبکہ ایک زخمی ہے، یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا ہے، حکام کے مطابق بدنصیب مسلم فیملی ساوتھ کیرج روڈ پر سڑک پار کرنے کے لئے انٹر سیکشن پر کھڑی تھی ، جب سیاہ پک اپ ٹرک کے ذریعہ انہیں روند دیا گیا، گاڑی چڑھانے کے بعد ملوث شخص نے وہاں سے گاڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش کی، حادثے میں ایک 46 سالہ شخص فزیوتھراپسٹ بیٹا سلمان، اس کی 44 سالہ اہلیہ، 15 سالہ بیٹی، اور 74 سالہ والدہ کی جانیں چلی گئیں، جب کہ ایک 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا ہے، البتہ اس کی زندگی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ فیملی کی درخواست پر متاثرین کے نام ظاہر نہیں کررہے۔

ملزم پکڑا گیا

کینڈین لندن کے پولیس چیف اسٹیو ولیمز نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی چڑھانے والے Nathaniel Veltman کو گرفتار کرلیا ہے، اور اس پر قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے ملزم نے فیملی کو ان کی مسلم شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے شہر کی 30 ہزار سے زائد کی مسلم کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ محفوظ ہیں، اور پولیس ان کے تحفظ کے لئے موجود ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم کو وقوعہ سے 7 کلومیٹر دور گرفتار کیا گیا ہے، اس کا ماضی میں اس طرح کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے قتل کی مذمت کی ہے، ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اونٹاریو میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بے حد افسردہ ہوں، دہشتگردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی علامت ہے۔

واقعے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا: کینیڈین وزیراعظم

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن اونٹاریو واقعے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے، نفرت انگیز واقعے کا شکار افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، لندن سمیت ملک بھرکی مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.