مغربی ملک نے اجازت دیدی، پی آئی اے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کیلئے تیار

0

اسلام آباد: ایک بڑے مغربی ملک نے پاکستانی کی قومی ائرلائن پی آئی اے کو پروازیں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے نے ڈائریکٹ فلائٹس چلانے کا فوری اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے پی آئی اے کو ٹورنٹو کے لئے پروازیں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس سے قبل کرونا صورتحال کی وجہ سے پی آئی اے صرف کارگو پروازیں چلارہی تھی، کینیڈا کی طرف سے اجازت ملنے پر پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری کرلی ہے، اور ابتدائی طور پر ہفتہ میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ 22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکام نے پی آئی اے کی وضع کردہ ایس او پیز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ قومی ائرلائن اپنے تما م فضائی عملے کو ویکسین لگا چکی ہے،اور اب گروانڈ اسٹاف کو بھی تیزی سے ویکسین لگائی جارہی ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں کینیڈا کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں اتوار سے شروع کرے گا۔ کینیڈا کے لیے پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.