اطالوی علاقے بلونیا میں 2 مقامات پر آگ لگ گئی

0

بلونیا: اٹلی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بھی جاری ہیں، اور بلونیا کے علاقے میں بھی آگ لگنے کے 2 واقعات پیش آئے ہیں، جنہیں بجھانے کے لئے امدادی کارکن متحرک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جس کی وجہ سے جنگلات اور کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آرہے ہیں، اٹلی کے علاقے بلونیا میں بھی دو مقامات پر آگ لگی ہے، جنہیں بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر اور امدادی کارکن بھیجے گئے، پہلی آگ Monzuno کے علاقے میں لگی، جس کی شدت زیادہ تھی، جبکہ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ Grizzana Morandi میں پیش آیا ہے، آگ بجھانے کے لئے مودنہ، فیرارا، ریجو ایمیلیا اور بلونیا کے فائربریگیڈ عملے کو طلب کیا گیا، جبکہ دو ہیلی کاپٹر بھی اس آپریشن میں مصروف رہے۔ Grizzana کے علاقے میں لگی آگ سے 40 ہیکٹر پر لگی سبزیاں تباہ ہوگئی ہیں، ہوا چلنے کے باعث آگ بجھانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، امدادی کارکنوں نے پولیس کی مدد سے متاثرہ علاقے سے لوگوں اور مویشیوں کو نکال لیا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.