کینیڈا نے ہزاروں تارکین کیلئے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا

0

مونٹریال: کینیڈا نے ہزاروں افغان شہریوں کے لئے اپنے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا ہے، بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو ان کے ملک سے ائر لفٹ کیا جائے گا، کینیڈا کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال تکلیف دہ ہے اور ایسے میں ان کا ملک خاموش نہیں بیٹھے گا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے 20 ہزار افغان شہریوں کو اپنی سرزمین پر پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر امیگریشن مارکو مینڈیکنو کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال تکلیف دہ ہے اور ایسے میں ان کا ملک خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو کینیڈا میں پناہ دی جائے گی، جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ طالبان کا ہدف ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ افغان شہری پہلے ہی کینیڈا پہنچ چکے ہیں، جبکہ افغانستان میں موجود باقی ایسے افراد کو بھی وہاں سے نکال کر لایا جائے گا، ان میں افغان حکومتی اہلکار، خواتین رہنما اور دیگر ایسے افغان شامل ہیں، جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ طالبا ن انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں.

یہ بھی کورونا بحران کے باوجود کینیڈا تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

واضح رہے کہ کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں اقتدار میں آنے کےبعد سے امیگریشن کی لبرل پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ غیرملکی تارکین وطن کی آمد کو معاشی ترقی کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.