ویکسین کی 2 ڈوز کافی نہیں، ابوظہبی نے نئے رولز کا اعلان کردیا

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابوظہبی کے حکام نے کرونا کی دو خوراکیں مکمل کرنے والے شہریوں کے لئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، عمل نہ کرنے والوں کا عوامی مقامات پر داخلہ بند کردیا جائے گا، ایک ماہ کی رعائتی مدت بھی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے حکام نے عوامی مقامات یعنی شاپنگ سینٹرز، ریستورانز، کیفے، جمز، تفریحی مقامات،کھیلوں کی سرگرمیوں، ہیلتھ کلبز، ریزورٹس، میوزیم، کلچرل سینٹر ز، تھیم پارکس اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے نئی شرائط و ہدایات کا اعلان کیا ہے، جس میں کرونا کی دو خوراکیں مکمل کرنے والے افراد کے لئے تیسری بوسٹر ڈوز کو ضروری قرار د دیا گیا ہے ، بوسٹر ڈوز دوسری خوراک کے 6 ماہ کے بعد لگوانا ہوگی، اس کے بعد ہی Alhosn app پر آپ کا اسٹیٹس گرین شو ہوگا، اور آپ کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی، تاہم بوسٹر ڈوز کے لئے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے، اور یہ 20 ستمبر تک لگوائی جاسکے گی، 20 ستمبر تک تیسری بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے افراد کا اسٹیٹس گرے کردیا جائےگا، البتہ ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے والوں کو بوسٹر ڈوز سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

اس سے پہلے ابو ظہبی ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ 20 اگست سے صرف ویکسین لگوا کر Alhosn app پر گرین اسٹیٹس شو کرنے والے افراد ہی عوامی مقامات میں داخل ہوسکیں گے، اس کے علاوہ ایسے افراد جو ویکسین سے مستثنیٰ ہیں، انہیں کرونا کا ٹیسٹ رزلٹ منفی شو کرنے کے بعد 7 روز تک ایپ پر گرین شو کیا جائے گا، اور عوامی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی، اسی طرح 16 برس سے کم عمر بچوں کو بھی ایپ پر گرین شو کیا جائے گا، کمیٹی نے ریزیڈنس پر مٹ رکھنے والوں کو ویکسین لگوانے کے لئے 60 روز کی مہلت بھی دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.