اٹلی میں بچے کرونا سے متاثر ہونے پر حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

0

روم: اٹلی میں کرونا وائرس بچوں کو بھی زیادہ متاثر کرنے لگا ہے، جس پر بچوں سے متعلق تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اطالوی حکومت بھی صورتحال کے پیش نظر متحرک ہوگئی ہے، اور بچوں کو بھی ویکسین لگانے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا سے بچے بھی زیادہ متاثر ہونے لگے ہیں، اور یہ وبا کئی بچوں کی جان بھی لے گئی ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق Italian Society of Paediatrics (SIP) کا کہنا ہے کہ اب تک کرونا کی وبا سے 9 برس اور اس سے کم عمر کے 14 بچوں کی جانیں جا چکی ہیں، جبکہ 10 سے 19 برس کے 16 بچے بھی کرونا کی وجہ سے لقمہ اجل بنے ہیں، اس کے علاوہ بچوں میں کرونا کے کیس بھی بڑھے ہیں، اب تک 9 برس تک کے 2 لاکھ 40 ہزار 105 جبکہ 10 سے 19 برس کے 4 لاکھ 36 ہزار 938 کیس سامنے آچکے ہیں، سوسائٹی نے بچوں کو ویکسین لگانے کی مہم تیز کرنے پر زور دیا ہے، اور کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کو بھی ویکسین کی حفاظتی شیلڈ مہیا کی جائے، واضح رہے کہ اطالوی میڈیسن ایجنسی پہلے ہی 12 سے 17 برس تک کے بچوں کے لئے فائزر اور موڈرینا ویکسین کی منظوری دے چکی ہے،

اطالوی حکومت متحرک

بچوں کو ویکسین لگانے کے لئے اطالوی حکومت متحرک ہے، اور ایمرجنسی کمشنر فرانسسکو فیگلولو نے ریجنل حکومتوں کو خط میں ہدایت کی ہے کہ 12 سے18 برس کے بچوں کو بغیر بکنگ ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ اس عمر کے بچوں کے لئے تیز رفتار ویکسین مہم چلائی جائے، حکومت چاہتی ہے کہ ستمبر میں اسکول کھلنے سے پہلے اس عمر کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسین لگانے کا عمل مکمل کرلیا جائے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.