اٹلی، اسپین سمیت جنوبی یورپ میں گرمی کا نیا ریکارڈ، آگ کا سلسلہ بڑھ گیا

0

میڈرڈ: یورپی ممالک میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، اسپین اور اٹلی سمیت جنوبی یورپ کے ممالک میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، افریقہ سے آنے والی گرمی کی لہر نے لوگوں کو نڈھال کردیا، آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ یونان اور پرتگال بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین میں بھی گرمی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، اور اسپین کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت ہفتہ کو 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، اس سے پہلے 2017 میں 46 سینٹی گریڈ کا ریکارڈ قائم ہوا تھا، دوسری طرف اٹلی میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے، بدھ کو سسلی میں درجہ حرارت 49 کے قریب پہنچ گیا تھا، جو یورپ میں سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ہے، کلابریا میں بھی خوفناک آگ لگی ہوئی ہے، اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے آگ بجھانے کی کوششوں میں معاونت کے لئے ایمرجنسی چیف کو علاقے میں بھیجا ہے، دوسری طرف سردانیہ میں لگی آگ پر اگرچہ قابو پالیا گیا ہے، تاہم روم کے قریب Tivoli میں بھی اچانک آگ بڑھک اٹھی ، جس پر 25 خاندانوں کو وہاں سے نکالا گیا ہے.

ادھر یونان میں بھی دوسرے بڑے جزیرے Evia میں بھی خوفناک آگ لگی ہوئی ہے، جسے شدید گرمی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے، پرتگال میں بھی درجہ حرارت 40 کو چھو رہا ہے، اور حکام کو جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا خدشہ ہے، جس پر شہریوں کے جنگلات میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے، اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، اور گرمی کی شدت کی وجہ بھی یہی ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث یہ مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.