اٹلی کو اربوں یورو مل گئے

0

برسلز: اٹلی کو یورپی یونین سے اربوں یورو مل گئےہیں، کرونا سے متاثرہ ملکوں کے لئے منظور کردہ یورپی یونین فنڈز میں سب سے زیادہ حصہ اٹلی کو ملنے جارہا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اٹلی کے لئے اپنی معیشت کو کھڑا کرنے کا نادر موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کو یورپی یونین نے ریکوری فنڈ کی پہلی قسط کے طور پر 24 ارب 90 کروڑ یورو ٹرانسفر کردئیے ہیں، یہ بڑی رقم جمعہ کو اٹلی   کے حوالے کی گئی ہے، جس کا مقصد کرونا سے متاثرہ اطالوی معیشت کو بحال کرنا ہے، یورپی یونین نے کرونا متاثرہ رکن ممالک کے لئے 750 ارب یورو کے پیکج کی منظوری دی تھی، جس میں اٹلی کے لئے 191 ارب یورو کی امداد اور قرضوں کی منظوری شامل ہے، باقی رقم اطالوی حکومت کی جانب سے اصلاحات کے ساتھ ساتھ دی جائے گی، یورپی اکانومی  کمشنر Paolo Gentiloni کا کہنا ہے کہ یہ اٹلی کے لئے نادر موقع ہے کہ وہ اپنی معیشت کو کھڑا  کرے اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر مستقبل چھوڑ کر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے تارکین وطن کے لئے اربوں یورو کی منظوری دیدی، کس کس کو ملیں گے؟

خیال رہے کہ کرونا وبا کے باعث ہونے والے نقصانات اور معیشت کی بحالی کیلئے یورپی یونین نے ممالک کیلئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.