ایک کرونا مریض نے پورے ملک کی دوڑیں لگوادیں، مگر کہاں؟

0

ویلنگٹن: کرونا  کی وجہ سے دنیا پریشانی کا شکار ہے، اور یہ تو آپ روز سنتے اور پڑھتے ہیں کہ کسی ملک یا شہر میں کرونا کے کیس بڑھنے پر لاک ڈاون یا  پابندیاں لگادی گئی ہیں، لیکن  ایک ملک  اس معاملے میں  سب پر بازی لے گیا ہے، جہاں ایک مریض نے ہی سب کچھ بند کرادیا۔

جی ہاں نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کرونا وائرس کا صرف  ایک مریض  سامنے آنے پر بدھ 18 جولائی سے سارے ملک میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   جبکہ آک لینڈ میں  جہاں یہ کیس سامنے آیا ہے،  7 دن کا لاک ڈاون لگایا گیا ہے، حکام کو خدشہ ہے کہ مذکورہ مریض ڈیلٹا وائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔ جو تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا  ہے، نیوزی لینڈ میں 6 ماہ بعد کرونا کا کوئی کیس سامنے آیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا اعلان وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے کیا۔ اس لاک ڈاؤن کے دوران تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ صرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ اس حکومتی اعلان کے بعد نیوزی لینڈ کی کرنسی کی قدر میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔

کیوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  ہم نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ  ابتدا میں ہی  اس پر قابو پالیا جائے، بعد میں سخت فیصلے کرنے سے بہتر ہے، ہم شروع میں  یہ اقدامات اٹھالیں، واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ اپنی سخت پالیسی کی وجہ سے  کرونا سے کافی حد تک محفوظ چلا آرہا ہے، وہاں اب تک  2500 کیس اور 26 اموات ہوئی ہیں، اور   ماسک سمیت ملک میں   کوئی لاک ڈاون پابندی بھی نہیں تھی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.