یورپ کا ایسا علاقہ جہاں پہلی بار بارش، سائنسدان پریشان ہوگئے

0

برسلز: یورپ ٹھنڈا براعظم ہے، جہاں تسلسل سے بارشیں بھی ہوتی رہتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یورپ کا ایک ٹکڑا ایسا بھی ہے، جہاں معلوم تاریخ میں کبھی بارش نہیں ہوئی تھی، اور اب پہلی بار بارش ہوئی ہے، تو اس پر سائنسدان پریشان ہوگئے ہیں۔

جی ہاں عام طور پر پورا سال بارشوں والے براعظم یورپ کا ایک ٹکڑا ایسا بھی ہے، جہاں معلوم تاریخ میں کبھی بارش نہیں ہوئی، لیکن اب گزرے ہفتے کے دوران پہلی بار اس ٹکڑے پر بھی بارش برس گئی ہے، اور اس بارش نےسائنسدانوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے، اور وہ اسے زمین کے مستقبل کے لئے اچھا خیال نہیں کررہے، یورپ کا وہ ٹکڑا جہاں کبھی بارش نہیں ہوئی، گرین لینڈ کی آئس شیٹ ہے، جہاں درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ معلوم تاریخ میں کبھی وہاں بارش نہیں ہوئی، بلکہ وہاں صرف برفباری ہوتی رہتی ہے، لیکن بدلتے ہوئے دنیا کے ماحول اور بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث 14 اگست کو گرین لینڈ کے اس حصے میں پہلی بار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل سائنس فاؤنڈیشن سمٹ اسٹیشن کے مطابق گرین لینڈ میں پہلی بار 2 روز تک برفباری کے بجائے بارش ہوئی ہے، اور 7 ارب ٹن پانی برف کی اس سطح پر برسا ہے، جس سے گرم ہوتے عالمی موسم کی وجہ سے پہلے سے کمزور ہوتی برف کی سطح کو مزید نقصان پہنچا ہے۔ امریکہ کے نیشنل سنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے مطابق گرین لینڈ کے اس حصے پر بارش کی وجہ سے تقریبا ً پونے 9 لاکھ اسکوائر کلومیٹر برف بھی پگھلی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 3216 میٹر بلند اس برفانی سطح پر بارش سے ایک دن میں اتنی برف پگھلی ہے، جتنی عام طور پر ایک ہفتے میں پگھلتی ہے، گرین لینڈ کی آئس شیٹ پر بارش اور اس کے نتیجے میں برف پگھلنے کی یہ رپورٹ ایسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب رواں ماہ کے دوران ہی اقوام متحدہ نے ماحولیاتی صورتحال پر وارننگ نما رپورٹ جاری کی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگلے 20 برسوں کے دوران زمین کا درجہ حرارت 1.5 ڈگری بڑھ سکتا ہے، جو انسانیت کے لئے سرخ لائن ہوگی، اس کے نتیجے میں ہیٹ ویو، خشک سالی اور سیلاب بڑھ جائیں گے۔

خیال رہے کہ گرین لینڈ شمالی امریکہ براعظم میں واقع ہے، تاہم وہ یورپی ملک ڈنمارک کا حصہ ہے، اس کی آبادی 56 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے، یہ جزیرہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، ذخائر سے مالامال ہونے کی وجہ سے امریکہ کی اسے ڈنمارک سے خریدنے کی ہمیشہ خواہش رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.