مشرق وسطی کے اہم ملک نے پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کردی

0

مسقط: مشرق وسطیٰ کے اہم ملک سلطنت آف عمان‎ نے پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے، عمان نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر گزشتہ چار ماہ سے پابندی عائد کر رکھی تھی، جس کے باعث چھٹیوں پر آئے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عمان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان کو 24 اپریل سے ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا، جس میں وقتا فوقتا توسیع کی جاتی رہی، عمان کی جانب سے لگائی سفری پابندی کے باعث چھٹی پر آئے ہوئے ہزاروں پاکستانی ورکرز ملک میں پھنسے ہوئے ہیں، جس میں سے متعدد کی ویزا میعاد بھی ختم ہوچکی ہے، تاہم اب عمان نے پاکستان پر سے سفری پابندی اٹھالی ہے، اور اسے ریڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمان نے تارکین کیلئے وزٹ ویزا بدلنے کی بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر 18 ممالک کے ایسے شہری جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوا لی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔ سی اے اے کے مطابق مذکورہ ملکوں کے مسافر یکم ستمبر کے بعد عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.