عمان نے تارکین کیلئے وزٹ ویزا بدلنے کی بڑی سہولت کا اعلان کردیا

0

عمان: عمان نے ملک میں کام کرنے کے خواہشمند تارکین وطن اور ان کے اہلخانہ کے لئے بڑی خوش خبری سنادی ہے، اور وزٹ ویزہ کے رولز تبدیل کردئیے گئے ہیں، اب ملک میں وزٹ ویزے پر آنے والے افراد واپس اپنے ملک جانے کے بجائے عمان میں اپنے ویزے کی کیٹگری تبدیل کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمان نے وزٹ ویزے کے رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے تارکین وطن کو بڑی سہولت دے دی ہے، اب ملک میں وزٹ ویزے پر آنے والے افراد واپس اپنے ملک جانے کے بجائے عمان میں اپنے ویزے کی کیٹگری تبدیل کراسکیں گے، اور یہاں قیام کرسکیں گے، عمان کی شاہی پولیس نے ا س حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق ورک ویزہ کے حصول کے ساتھ ساتھ فیملی اور اسٹوڈینٹ ویزا کے لئے بھی ہوگا، یعنی اگر کوئی شخص عمان میں وزٹ ویزا پر آتا ہے، اور یہاں اسے نوکری مل جاتی ہے، تو وہ اپنا ویزا ورک ویزا میں تبدیل کراسکے گا۔

اسی طرح عمان میں رہنے والا کوئی غیر ملکی ورکر اپنی فیملی کو وزٹ ویزا پر بلاتا ہے، تو عمان میں فیملی آنے کے بعد وہ فیملی ویزے کیلئے اپلائی کرسکے گا، اسی طرح یہ سہولت اسٹوڈنٹ ویزا کے لئے بھی ہوگی، اور داخلہ ملنے کی صورت میں وزٹ ویزا اسٹوڈنٹ ویزا میں تبدیل کرایا جاسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.