دبئی اور اٹلی میں قرنطینہ ختم، امارات ائرلائن کا پروازیں بڑھانے کا اعلان

0

دبئی: اٹلی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی ہے، دبئی ائرپورٹ کی انتطامیہ نے اٹلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، دوسری طرف امارات ائر لائن نے اٹلی کے لئے پروازیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے،

تفصیلات کے مطابق اٹلی نے متحدہ عرب امارات سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے 2 جون بدھ سے قرنطینہ ختم کردیا ہے، اب عرب امارات سے اٹلی آنے والے مسافر قرنطینہ کے بغیر آزادانہ گھوم پھر سکیں گے، البتہ اٹلی پہنچنے پر ان کا ائرپورٹ پر تیز رفتار نتیجہ دینے والا کرونا ٹیسٹ لیا جائے گا، جبکہ یواے ای سے پرواز میں بیٹھنے سے 48 گھنٹے قبل کا ٹیسٹ بھی درکار ہوگا، سی ای او دبئی ائرپورٹ پال گرفتھس کا کہنا ہے کہ اٹلی کا فیصلہ وبا سے باہر آتی دنیا میں بحالی کا اشارہ ہے، اور اس کے نتیجے میں یورپ سیاحت کے لئے جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔

امارات ائرلائن کا اعلان

امارات ائر لائن نے اٹلی کے لئے پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، ائرلائن کا کہنا ہے کہ دبئی اور اٹلی کے سیاحتی شہر وینس کے درمیان یکم جولائی سے تین پروازیں شروع کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ میلان کے لئے دو پروازوں کا اضافہ کیا جائے گا، اور ہفتہ وار 10 پروازیں چلائی جائیں گی، روم کے لئے ہفتہ وار 5 جبکہ بلونیا کے لئے 3 پروازیں چلائی جائیں گی ، جس کے بعد اٹلی کے لئے امارا ت کی ہفتہ وار پروازیں 21 تک پہنچ جائیں گی، ان پروازوں کیلئے امارات ائر لائن اپنے بڑے باڈی والے 777-300ER طیارے استعمال کرے گی ، تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت حاصل ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.