شریف یورپی شہری اطالوی مافیا ڈان کی جگہ دھر لیا گیا، پھر کیا ہوا؟

0

ہیگ: پولیس تو پولیس ہوتی ہے، چاہے کہیں کی بھی ہو، اصلی کی جگہ نقلی ملزم پکڑنے کے معاملات پاکستان میں سامنے آتےرہتے ہیں، لیکن ایسا اب یورپی ملک میں بھی ہوا ہے،جہاں ایک شریف شہری کو مافیا سرغنہ سمجھ کر گرفتار کرلیا گیا، اور جب تک حقیقت کھلتی ہے، وہ بہت کچھ بھگت چکا تھا۔

اس سارے معاملے کو شریف شہری نے ایک بری فلم سے تعبیر کیا ہے، تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں پولیس نے اٹلی کے جاری کردی وارنٹ پر ایک شریف برطانوی شہری کو اطلالوی ریجن سسلی کی مافیا کا سرغنہ سمجھ کر گرفتار کرلیا، 54 سالہ برطانوی شہری جس کی شناخت اس کے وکیل نے مارک ایل کے نام سے کی ہے، ہالینڈ کے شہر ہیگ میں فارمولا ون ریس دیکھنے آیا ہوا تھا، وہ اس دوران گزشتہ بدھ کو ایک ریستوران میں کھانا کھانے گیا ،تو اچانک اسے پولیس نے گھیر لیا، اور اسے خطرناک ملزم سمجھتے ہوئے ، اس پر دھاوا بول دیا، اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی جبکہ ہتھکڑی بھی لگادی گئی ، ڈچ پولیس نے یہ گرفتاری اٹلی کی جانب سے جاری کردہ ایک عالمی وارنٹ پر کی ، جو اصل میں 1993 سے مفرور سسلی کی’’ کوسا نوسترا‘‘ مافیا کے سرغنہ Matteo Messina Denaro کیلئے جاری کیا گیا تھا۔

اس ڈرامائی گرفتاری کے بعد ڈچ پولیس نے برطانوی شہری کو ہائی سیکورٹی جیل میں بھی منتقل کردیا، جہاں خطرناک ملزم رکھے جاتے ہیں، مارک ایل کے وکیل لیون وین کلیف کا کہنا ہے کہ شروع سے ہی یہ شبہ موجود تھا کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ میرے موکل نے مجھے بتایا کہ وہ حکام سے کہتا رہا کہ وہ اسپین سے جہاں وہ آج کل مقیم ہے، فارمولا ریس دیکھنے یہاں آیا ہے، تاہم ڈچ حکام نے اطالوی حکام کے ساتھ مل کر اس کی شناخت چیک کرنے اور پھر غلطی تسلیم کرنے میں دن لگادئیے، اور پھر جا کر اسے رہا کیا، انہوں نے کہا کہ میرے موکل اب اس پر ہرجانہ طلب کرنے پر غور کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں چوروں کا کمال، شہر کے بیچ سے تاریخی سامان لے اڑے 

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں ویکسین کیخلاف مہم چلانے والوں کے گھروں پر چھاپے، متعدد گرفتار

دوسری طرف ڈچ پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ گرفتاری اطالوی حکام کی درخواست پر کی گئی، جب انہوں نے کہا کہ اس شخص کو گرفتار کرلیں، توہم نے کرلیا، یہ باہمی معاہدے کے تحت ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.