اٹلی میں بھنگ لگانے والے پکڑے گئے، تارک وطن شامل

0

روم: اٹلی میں بھنگ کاشت کرنے والے دو افراد پکڑے گئے ہیں، جن میں سے ایک تارک وطن ہے، بھنگ کی قسم بھی وہ کاشت کی گئی تھی، جیسی پاکستان اور بھارت میں کاشت کی جاتی ہے، پولیس نے یہ کارروائی بحیریہ روم میں واقع سسلی ریجن میں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سسلی ریجن میں پولیس نے Catania (کتانیا) کے علاقے Placanica میں بھنگ کی کاشت کی اطلاع پر کارروائی کی، جہاں بھنگ کے پودے بڑی تعداد میں اگائے گئے تھے، کارروائی کے دوران پولیس نے نہ صرف بھنگ کے سارے پودے تلف کردئیے، بلکہ اس کے مالک 52 سالہ اطالوی شہری اور اس کے ملازم 36 سالہ مراکشی تارک وطن کو بھی حراست میں لے لیا ہے، واضح رہے کہ اٹلی میں بھنگ پر پابندی ہے، تاہم کچھ روز قبل اطالوی پارلیمان کی کمیٹی نے گھر کے اندر چند پودے لگانے کی اجازت کے حوالے سے بل کی ابتدائی منظوری دی تھی، دوسری طرف کچھ یورپی ملکوں میں بھنگ کی کاشت ممنوع نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.