گرین پاس نہیں، تو ملازمت نہیں، اٹلی میں دنیا کا سخت قانون منظور، تفصیلات جانئے

0

روم: اٹلی میں حکومت نے ویکسین اور کرونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے سخت قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گرین پاس نہ رکھنے والے افراد ملازمت بھی نہیں کرسکیں گے، اس نئے قانون کی منظوری کے بعد اٹلی گرین پاس کے حوالے سےسخت شرائط رکھنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی کابینہ نے وزیراعظم ماریو دراغی کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر تمام سرکاری و نجی ورکرز سمیت ملازمت کرنے والے ہر فرد کے لئے گرین پاس لازمی قرار دے دیا ہے، اس شرط کا اطلاق 15 اکتوبر سے کیا جائےگا، اور ابتدائی طور پر یہ دسمبر تک جاری رہے گی، جو ورکر یا ملازم گرین پاس کے بغیر کام پر جائے گا، اسے 5 روز کے بعد معطل کردیا جائےگا، اور یہ معطلی بغیر تنخواہ کے ہوگی، تاہم اسے برطرف نہیں کیا جائے گا، اسی طرح جو گرین پاس سے بچنے کی کوشش کریں گے ، ان پر 600 سے لے کر 1500 یورو تک کا جرمانہ کیا جاسکے گا۔ گرین پاس ان افراد کو جاری کیا جاتا ہے، جنہوں نے کرونا کی دونوں ویکسین لگوا رکھی ہو، یا پھر وہ اس وبا سےمتاثر ہونے کےبعد صحت یاب ہوئے ہوں۔ اس کے علاوہ کرونا کا ٹیسٹ کروانے والوں کو بھی دو روز کے لئے گرین پاس جاری کیا جاتا ہے، اور دو روز کے بعد انہیں دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے، نئے رولز نافذ ہونے کے بعد اب اگر کوئی ویکسین لگوائے بغیر ملازمت کرنا چاہے گا، تو اسے ہر دو روز کے بعد کرونا کا ٹیسٹ کرانا ہوگا، اٹلی نے اس سے پہلے گرین پاس شہروں کے درمیان ٹرین میں سفر، فضائی سفر اور ریستوران کے اند ر کھانا کھانے سمیت مختلف شعبوں کے لئے لازمی قرار دےدیا تھا، تاہم نئی ڈگری کے بعد اب گرین پاس کے بغیر کوئی ملازمت بھی نہیں کرسکے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اطالوی یونین رہنماوں نے اس اعلان پر سرد ردعمل کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ایسے ورکرز جو ویکسین نہیں لگوانے چاہتے ، ان کی ملازمتیں بچانے کے لئے حکومت کو کرونا کا ٹیسٹ فری کرنا چاہئے ، تاکہ وہ ہر دو روز کے بعد یہ ٹیسٹ کراکے گرین پاس حاصل کرتے رہیں، تاہم حکومت کرونا ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 15 یورو تک رکھنے پر غور کررہی ہے، واضح رہے کہ برطانیہ کےبعد اٹلی میں کرونا سے سب سے زیادہ 13 ہزار اموات ہوئی ہیں، تاہم اب ملک کی 6 کروڑ آبادی میں سے بالغ لوگوں کا 74 فیصد افراد کم ازکم ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 68 فیصد دونوں ڈوز لگواچکے ہیں، اطالوی صحت فاونڈیشن Gimbe کا کہنا ہے کہ ویکسین سے لوگ محفوظ ہوئے ہیں، اور اس وقت کرونا سے متاثرہ اسپتال پہنچنے والے تقریباً تمام افراد وہ ہیں ، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ، ویکسین کی وجہ سے اٹلی میں اموات96 فیصد کم ہوگئی ہیں۔

اطالوی وزیر برائے پبلک ایڈمنسٹریشن Renato Brunetta کا کہنا ہے کہ ہم اٹلی کو ویکسین لگانے کے حوال سے دنیا میں قائدانہ کردار پر لے جارہے ہیں، ہمارے جیسا اقدام کسی یورپی ملک نے نہیں کیا، اس اعلان کے بعد ہمیں امید ہے کہ ویکسین لگوانے کی شرح 15 اکتوبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی بہت تیز ہوجائےگی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.